وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس، پاسکو اور یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرخزانہ کی زیر صدارت پاسکو اور یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پر اجلاس ہوا جس میں ان دونوں اداروں کی بندش کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش، ملازمین کے واجبات اور سیورنس پیکج پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے اسٹاک کی واپسی اور تلفی کا عمل جاری ہے۔
اسی طرح یوٹیلٹی اسٹورز کے ریکس اور دیگر منقولہ اثاثوں کی نیلامی پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے آئی ٹی آلات اور گاڑیوں کی آڈٹ و تصدیق کا عمل جاری ہے۔



