ایران سے معاہدہ ہوگیا ہے اور یہ مضبوط معاہدہ ہے، سینئر امریکی حکام

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور یہ ایک مضبوط معاہدہ ہے جو خطے میں استحکام کی راہ ہموار کرے گا۔

امریکی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد وہاں موجود بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل شروع کیا جائے گا، جس میں جی سیون ممالک بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، جہاں آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی اور سمندری نقل و حمل کی بحالی پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے اہم راستے کو مکمل طور پر محفوظ بنانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button