ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، 60 روز میں 100 تجارتی جہازوں کا راستہ روکنے کا امریکی دعویٰ

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کے دوران گزشتہ 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ روکا یا انہیں واپس بھیجا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کسی بھی جہاز کو امریکی اجازت کے بغیر ناکہ بندی سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

امریکی فوج کے مطابق کارروائی کا مقصد ایران کی بندرگاہوں سے تجارتی آمدورفت محدود کرکے تہران کی آمدنی کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ آبنائے ہرمز میں پہلے سے جاری کشیدگی کو مزید بڑھا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button