وزیرآباد : پیر عبدالغفور ہزارویؒ اور مفتی عبدالشکور ہزارویؒ کے عرس کی تقریب،علماء کرام کی شرکت و خطابات

وزیرآباد(نا مہ نگار)  برصغیر پاک وہند میں اسلام کی ترویج واشاعت علمائے کرام ومشائخ عظام کی شب وروز محنتوں کا نتیجہ ہے، اسلا م اوراسلامی تعلیمات اخوت یگانگت سے مزین ہیں،علماء کرام وبزرگان دین نے اسلا می تعلیمات کے مطابق باہمی اخوت،بھائی چارے اورمعاشروں میں امن وآشتی کے فروغ کے لئے اپنی زندگی وقف کی ہوئی تھیں آج انکی دن رات کی محنتوں کاثمرہے کہ ہرسواسلام کاپرچم بلندنظرآرہا ہے،دنیا بھرمیں شیخ القرآن پیرمحمدعبدالغفورہزاروی رحمتہ اللہ علیہ اورجانشین شیخ القرآن مفتی محمدعبد الشکور ہزاروی رحمتہ اللہ علیہ کی دینی،ملی،محنتوں کے فیوض وبرکات سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے۔ان خیالات کااظہار پیر سید غلام شمس الدین شمس گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف  اورپیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی آستانہ عالیہ عالیہ بھکھی شریف نے مرکز فیضان شیخ القرآن جامع مسجد غوثیہ (اسٹیشن والی) وزیرآبادمیں 93ویں سالانہ عرس پاک صاحب لولاک صلی اللہ علیہ وسلم اور 17ویں سالانہ عرس پاک مفتی محمدعبدالشکور ہزاروی رحمتہ اللہ علیہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی، صاحبزادہ سید ضیاء النور،صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی اویسی،مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد رفیق فضل،ملک محمد یوسف چاند،مقصود ڈار،احمد یار وڑائچ،پیر محمد حبیب الرحمن قادری،صاحبزادہ محمد ذکوان ہزاروی،قاری سعید احمد ارشد،قاری محمد اکرم چشتی،ڈاکٹر نثار احمد و دیگرعلماء کرام نے بھی خطاب کیا۔انہوں  نے کہا کہ اہلسنت کاہرفردعشق رسول ؐ میں اپنا تن من دھن قربان کرنے میں لمحہ کی بھی دیرنہیں کرتاہمارے اسلاف نے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کاجودرس دیا ہے اہلسنت اس کاتحفظ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ القرآن اورکے دینی ملی مشن کوپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی جس اندازسے لیکرآگے بڑھے ہوئے ہیں اس کی واضح مثال آج جامع مسجد غوثیہ میں عقیدت مندوں کوجم غفیرہے۔

مزید خبریں

Back to top button