اقوام متحدہ کی مبینہ رپورٹ پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا دعویٰ، تل ابیب کا سخت ردعمل

نیو یارک (ویب ڈیسک) اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے مبینہ طور پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے، جس کی وجہ کشیدگی والے علاقوں میں جنسی تشدد سے متعلق الزامات بتائے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیلی جیل سروس (آئی پی ایس) کو رواں سال کی بلیک لسٹ فہرست میں شامل کیا ہے، جبکہ دیگر اسرائیلی اداروں کی نگرانی بھی جاری ہے تاکہ ممکنہ شمولیت کا جائزہ لیا جا سکے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس اقدام پر تل ابیب کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کی فہرستوں میں عموماً حماس، داعش اور بعض دیگر مسلح گروہوں کو شامل کیا جاتا ہے، نہ کہ ریاستی اداروں کو۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں اقوام متحدہ کے ایک کمیشن کی رپورٹ میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حراست میں فلسطینیوں کے خلاف جنسی اور تولیدی تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ یا متعلقہ فریقین کی جانب سے اس تازہ دعوے پر باضابطہ اور تفصیلی مؤقف فوری طور پر سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button