وینزویلاپرامریکی حملے کے4روزبعد اقوام متحدہ جاگ گئی،واجبی سا مذمتی بیان داغ دیا

نیویارک(جانو ڈاٹ پی کے)اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے امریکا کے وینزویلا پر حملے اور اہلیہ سمیت صدر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا میں امریکا کی فوجی کارروائی پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ3جنوری کو وینزویلا میں امریکی حملے اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے عمل میں بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی پاسداری نہیں کی گئی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ امریکا نے یہ حملہ کرکے اقوامِ متحدہ کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کیا جن میں ریاست کی خودمختاری، سیاسی آزادی اور سرحدی سالمیت شامل ہیں۔انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت کسی بھی ریاست کے خلاف طاقت یا دھمکی کا استعمال سخت ممنوع ہے جسے 3 جنوری کی کارروائی کے دوران نظرانداز کیا گیا۔انھوں نے واضح طور پر کہا کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے چارٹر اور دیگر قانونی فریم ورکس کا احترام ضروری ہے۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جامع، پرامن اور جمہوری مکالمے کے ذریعے حل تلاش کریں اور قانون کی حکمرانی کو فوقیت دیں۔



