روشن سندھ شیخ اتحادتعلقہ ماتلی کی نگران باڈی ڈاکٹرامتیازاورمحمد علی شیخ کی سرپرستی میں تشکیل

ماتلی(ایم آر گدی /جانو ڈاٹ پی کے )باغ اسٹاپ نزدمحمدعلی شیخ کالونی میں روشن سندھ شیخ اتحاد تعلقہ ماتلی کی نگران باڈی ڈاکٹر امتیاز شیخ اور محمد علی شیخ کی سرپرستی میں تشکیل دے دی گئی، جس میں تعلقہ ماتلی اور گرد و نواح کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ تین ماہ کے لیے نگران باڈی کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق ڈاکٹر امتیاز علی شیخ صدر، ممتاز علی شیخ نائب صدر، گل محمد شیخ جنرل سیکریٹری، قاری محمد حنیف شیخ جوائنٹ سیکریٹری، محمد یوسف شیخ اطلاعات سیکریٹری، مہر اللہ شیخ خزانچی، حافظ اعجاز شیخ کوآرڈینیٹر، لیاقت شیخ آفس سیکریٹری، حافظ ابوبکر شیخ جبکہ محمد شیخ، منظور احمد شیخ، سلیم شیخ اور حافظ علی احمد شیخ کو ممبران مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف دیہاتوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا اور بتایا گیا کہ نگران باڈی مرکزی کابینہ کے تعاون سے مختلف علاقوں کے دورے کرکے مسائل کے حل کے لیے تجاویز مرتب کرے گی۔ اس موقع پر نومنتخب صدر ڈاکٹر امتیاز شیخ نے خطاب کرتے ہوئے شیخ برادری میں اتحاد و یگانگت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ باہمی تنازعات کو افہام و تفہیم سے حل کرکے برادری کے اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ محمد علی شیخ نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے والدین پر اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے برادری کے اتحاد کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔#

مزید خبریں

Back to top button