برطانیہ میں بڑا ٹرین حادثہ: بیڈفورڈ کے جنوب میں دو ٹرینیں ٹکرا گئیں، ریلوے لائنیں بند

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے علاقے بیڈفورڈ کے جنوب میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے بعد ریلوے نظام میں شدید خلل پیدا ہو گیا ہے۔

برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد فائربریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بڑی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریلوے لائن پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حادثے کے باعث لوٹن اور بیڈفورڈ کے درمیان تمام ٹرین سروسز معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ بیڈفورڈ شائر پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ افسران بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ روٹ سے گزرنے والی تمام لائنیں بند کر دی گئی ہیں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنی ٹرینوں کے شیڈول کی تصدیق کریں۔

آپریٹر ایسٹ مڈلینڈز ریلوے نے کہا ہے کہ اس حادثے کے باعث ان کی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں، جبکہ لندن سینٹ پینکراس اور لیسٹر کے درمیان ٹرین آپریشن میں بھی شدید رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق لندن کے اندر اور باہر جانے والی ٹرینوں میں آج شام تک تاخیر اور معطلی کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button