یکم کو تنخواہ!ورنہ کارروائی ہوگی،یو اے ای نے نیا قانون نافذ کردیا

 دبئی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نجی کمپنیوں کو ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی کا پابند بنایا گیا ہے۔اماراتی حکومت نے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے نیا قانون نافذ کردیا۔وزارت محنت کی جانب سے نجی کمپنیوں کے لیے نئے قانون کا نفاذ کیا گیا ہے۔یو اے ای میں نجی کمپنیاں ملازمین کو تنخواہیں ہر مہینے کی پہلی تاریخ تک ادا کریں۔بیان میں بتایا گیا کہ ورکرز کی تنخواہوں میں تاخیر پر کمپنیوں کےخلاف کارروائی اورجرمانے عائد ہوں گے۔پہلی تاریخ کے بعد تنخواہ کی ادائیگی سسٹم میں تاخیر تصور ہوگی۔وزارت محنت کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی صرف نجی کمپنیوں پر لاگو ہوگی،سرکاری اداروں پر اس کا نفاذ نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button