چھاچھرو میں محکمۂ تعلیم اور ٹاؤن کمیٹی کی مشترکہ یکجہتی ریلی، پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) محکمۂ تعلیم اور ٹاؤن کمیٹی چاچھرو کے مشترکہ تعاون سے “معرکۂ حق” اور پاک-بھارت جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔
ریلی ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین مرتضیٰ بجیر کی نگرانی میں مین چوک چھاچھرو سے پریس کلب چھاچھرو تک نکالی گئی، جس میں محکمۂ تعلیم کے افسران، اساتذہ، ٹاؤن کمیٹی کے عملے، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ پاک فوج اور وطنِ عزیز کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



