ایران مذاکرات کیلئے وفد اسلام آباد بھیجنے پررضامند،ٹرمپ کا بھی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ایجنسی نے دعویٰ کیاہے کہ ایران مذاکرات کیلئے وفد اسلام آباد بھیجنے پررضامند ہو گیاہے ۔امریکی ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکہ دونوں کے وفود اسلام آباد آ سکتے ہیں۔ٹیلی گراف نے دعویٰ کیاہے کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور کررہا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا۔

عرب میڈیا کا کہناتھا کہ چینی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا،دونوں رہنماؤں نے فوری اور جامع جنگ بندی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

دوسر ی جانب تہران میں غیر ملکی سفارتکاروں نے جنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،سفارتکاروں نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کا جائزہ لیا،غیر ملکی سفارتکاروں کو جنگ سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button