ٹرمپ نے ترکیےکو ایف 35 طیاروں کی فروخت پراسرائیل کا اعتراض مستردکر دیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیےکو ایف 35 طیاروں کی فروخت پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اعتراض مسترد کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نےکہا کہ کوئی مجھے یہ نہیں بتاسکتا کہ ہمیں کیا فروخت کرنا چاہیے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ترکیے ہمارا عظیم ساتھی رہا ہے، ترک صدر اردوان نے شام میں بہت اچھا کام کیا ہے، ترکیے اسرائیل اور اسرائیلی وزیراعظم کو پسند نہیں کرتا لیکن ترکیے عظیم اور طاقتور ملک ہے، ان کے پاس بہت بڑی طاقتور فوج اور عسکری قوت موجود ہے اور ترکیے ہمارا شاندار اتحادی ہے۔

خیال رہےکہ رواں ماہ ہی ترکیے میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں کے موقع پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم ترکیے پر عائد پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ترکیےکو دوبارہ ایف 35 طیارے فروخت کرنے کے معاملے پر غور کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیل ترکیےکو ایف 35 طیارے دینے کے حوالے سے بارہا اعتراض کرچکا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا  تھا کہ اردوان حکومت اسرائیل کیخلاف سخت مؤقف رکھتی ہے، ان جدید طیاروں کی فراہمی سے طاقت کا توازن متاثر ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں اپنے پہلے صدارتی دور کے دوران ٹرمپ انتظامیہ نے روس سے ایس400 فضائی دفاعی نظام خریدنے پر اعتراض کرتے ہوئے ترکیےکو ایف 35 پروگرام سے خارج کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button