​38ویں بار دھوکہ:ایران سے ڈیل یا ٹرمپ کا گھناؤنا کھیل!

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر شدید حملوں کے اعلان کے بعد اچانک یو-ٹرن نے عالمی سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ٹرمپ نے حملوں کو منسوخ کرتے ہوئے ایک "شاندار ڈیل” کا دعویٰ کیا ہے، مگر یہ دعویٰ ان کے ماضی کے بیانات کی طرح محض ایک سیاسی ڈرامہ اور سٹاک مارکیٹ کو سنبھالنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔ یہ 38ویں مرتبہ ہے جب ٹرمپ نے ایسی کسی ڈیل کا ذکر کیا ہے، جس کی حقیقت مشکوک دکھائی دیتی ہے۔

​عسکری ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹرمپ نے اسرائیل کی خاطر جنگی محاذ گرم کیا لیکن وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ خاص طور پر خارگ آئی لینڈ یا آبنائے ہرمز پر قبضے کے منصوبے کو پریس کانفرنسوں میں افشا کرنا بذاتِ خود ایک سنگین غلطی ہے، جس نے امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔ دوسری جانب ایران نے انتہائی صبر اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط رکھا بلکہ مذاکرات کی میز پر بھی اپنی شرائط منوانے کی راہ ہموار کی ہے۔

​مبصرین کے نزدیک ٹرمپ اب اپنی ساکھ بچانے کے لیے کسی بھی طرح کے سمجھوتے کی طرف بھاگ رہے ہیں، جبکہ ایران خطے میں ایک فاتح بن کر ابھرا ہے۔ اس سارے معاملے کی گہرائی اور مستقبل کے اثرات سمجھنے کے لیے توصیف احمد خان کا وی لاگ مکمل ملاحظہ کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button