ایران میں ملبے تلے دبا افزودہ یورینیم صرف امریکا اور چین نکال سکتے ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صرف امریکا اور چین ہی ایران میں ملبے تلے دبا افزودہ یورینیم نکال سکتے ہیں۔
اوول آفس میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پچھلے امریکی حملوں سے اتنی بری طرح تباہ ہیں کہ وہاں سے کچھ بھی نکالنا مشکل ہوگا۔ صرف امریکا اور چین کے پاس وہ آلات ہیں جن کی مدد سے یہ یورینیم نکالنا ممکن ہوسکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ عالمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے بھی متفق ہے کہ تباہ شدہ پہاڑوں کے ملبے تلے دبے افزودہ یورینیم کو نکالنا انتہائی مشکل کام ہے۔



