ٹرمپ ایران معاہدے کے مسودے پر آج کئی ممالک کیساتھ کانفرنس کال میں مشاورت کریں گے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے مسودے پر بات کےلیے آج کئی ممالک کے ساتھ کانفرنس کال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر کانفرنس کال میں پاکستان، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، اردن، ترکی اور مصر کے رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ گفتگو کے دوران حالیہ صورتحال اور معاملات پر ان ممالک کے رائے بھی لیں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ثالث کار امریکا اور ایران میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کےلیے قریب پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے معاہدے سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم اتنا کہا کہ ہر روز بات چیت کا عمل بہتر سے بہتر ہو رہا ہے، میں ان کو بتانے سے پہلے آپ کو نہیں بتا سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button