63 فیصد امریکی شہری ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالف ہیں، سروے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالف ہیں۔
سروے نتائج کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت اپنی دوسری مدت کے کم ترین درجے تک گر کر 37 فیصد پر آگئی ہے۔
30 سال سے کم عمر 74 فیصد امریکی ایران پر امریکا کے مزید حملوں کے مخالف ہیں۔
سروے میں 66 فیصد افراد نے ایران جنگ اور معیشت، خاص طور پر مہنگائی سے نمٹنے کے معاملے پر ٹرمپ پر تنقیدکی۔
صرف 33 فیصد امریکیوں کا خیال ہےکہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے جب کہ 66 فیصد کے مطابق امریکا غلط سمت میں بڑھ رہا ہے۔
صرف 32 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی مہنگائی سے نمٹنے کی پالیسی کو درست سمجھتے ہیں جب کہ 68 فیصد اس سے ناخوش ہیں۔
سروے نتائج کے مطابق ریپبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کی حمایت اب بھی زیادہ (83 فیصد) ہے، تاہم جنوری اور فروری کے مقابلے میں اس میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔ مجموعی طور پر ٹرمپ کی حمایت کرنے والوں کی شرح بھی 6 فیصد کم ہو کر 58 فیصد سے 52 فیصد ہو گئی ہے۔



