اوکاڑہ: ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر، 35 سالہ شخص جاں بحق

اوکاڑہ(وحیدآرائیں\جانوڈاٹ پی کے) نواحی علاقے علی رضا ہوٹل کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق 35 سالہ محمد نعیم ولد عبداللطیف ریلوے ٹریک عبور کر رہے تھے کہ اچانک ٹرین سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش ڈی ایچ کیو (سٹی) ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے محمد نعیم کا تعلق شفقت بلاک، 27 والا روڈ سے تھا۔



