اوکاڑہ،ٹرین سے سفر کےدوران حادثہ،31سالہ شخص جاں بحق

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے)ٹرین سے سفر کے دوران حادثہ،31سالہ شخص جاں بحق، نعش مقامی پولیس کے حوالے تفصیلات کے مطابق اختر آباد نزد 10 ون اے ایل کے قریب ریلوے ٹریک پر حادثہ پیش آیا جس میں ٹرین میں سفر کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر الیکٹرک پول سے ٹکرا گیا حادثے کے نتیجے میں 31 سالہ سرفراز علی ولد محمد شریف سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گیا.ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے کارروائی مکمل کی جاں بحق شخص کی نعش ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی گئی جاں بحق ہونے والا شخص 22 جی ڈی کا رہائشی تھا۔

مزید خبریں

Back to top button