دیپال پور: موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی میں تصادم، ایک جاں بحق، دو شدید زخمی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) حجرہ شاہ مقیم، شیر گڑھ روڈ پر مصطفی آباد کے قریب موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین افراد گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپال پور منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں علی احمد اور احمد حسن شامل ہیں، جو قلعہ جوندھ سنگھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button