اوکاڑہ بائی پاس پر تیز رفتار کار رکشے سے ٹکرا گئی، بچی اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی


اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) جی ٹی روڈ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم کار نے پیچھے سے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 8 سالہ آمنہ دختر حمید، 25 سالہ اویس ولد محمد اعظم اور 35 سالہ نازنین زوجہ ندیم شامل ہیں۔
حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور واقعے کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔