اوکاڑہ: دیپالپور روڈ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد زخمی

اوکاڑہ (رپورٹ وحید آرائیں / جانو ڈاٹ پی کے) دیپالپور روڈ نزد لاثانی پیپر مل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق منی ٹرک اور موٹر سائیکل ریڑھی کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کر دیا۔

زخمیوں کی شناخت اعظم (38 سال، منچن آباد)، یاسین (25 سال، دیپالپور)، یوسف (45 سال، بہاولنگر) اور شعبان (45 سال، دیپالپور) کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button