ایران اورعمان کے درمیان تجارت میں ڈھائی گنا اضافہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)حالیہ جنگ کے بعد ایران اورعمان کے درمیان تجارت میں ڈھائی گنا اضافہ ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خطے میں حالیہ پیش رفت اور خلیج میں تجارتی راستوں میں تبدیلی کے باعث عمان، ایران کے لیے ایک اہم نئے تجارتی مرکز کے طور پر ابھرا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم تقریباً 2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
عمان میں مقیم ایرانی تاجر کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد عمان میں سرمایہ کاری میں چار گنا اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، تعمیرات اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ہے۔



