ٹھٹھہ میں عوامی تحریک کا اہم عوامی اجلاس 7 جون کو منعقد ہوگا

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن\جانوڈاٹ پی کے)عوامی تحریک کی جانب سے 7 جون 2026ء بروز اتوار شام 4 بجے مکلی میں ایک اہم عوامی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں عوامی تحریک کے مرکزی رہنما مرحوم رسول بخش پلیجو کے فرزند منگر خان پلیجو خصوصی شرکت کریں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنماؤں عمر سومرو، کنتلات ہالیپوٹو اور سلمان لاشاری نے کہا کہ اجلاس میں سندھ خصوصاً ضلع ٹھٹھہ کو درپیش مسائل، زمینوں پر قبضوں، خواتین کے حقوق، تاریخی ورثے کے تحفظ، تعلیم، روزگار اور دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت، انصاف اور سماجی برابری کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ اجلاس میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد، قتل اور دیگر ناانصافیوں کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر آواز بلند کی جائے گی۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کی تاریخی اور عوامی زمینوں پر قبضوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے صحافی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس اہم عوامی اجلاس کی بھرپور کوریج کرکے عوام تک اس کا پیغام پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔



