ضلع ٹھٹھہ میں منشیات کابے پناہ استعمال،ہزاروں افراد کینسر کے مریض بن گئے

ٹھٹھہ( جاوید لطیف میمن /جانوڈاٹ پی کے)ضلع ٹھٹھہ میں کئی سالوں سے جاری منشیات کے کاروبار اور استعمال کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ایک اندازے کے مطابق ماؤا گھٹکہ کے استعمال کی وجہ سے دس نوجوان کینسر کی بیماری کی وجہ سے جانبحق ہوچکے ہیں ضلع ٹھٹھہ میں منشیات فروشوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جو چوری چھپے منشیات مختلف علاقوں سے لاکر ٹھٹھہ ضلع میں فروخت کررہے ہیں ایس ایس پی ٹھٹھہ ساجد امیر سدوزئی نے منشیات فروشوں پر سخت کاروائیوں کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں ماؤا گھٹکہ کی وجہ سے ایس ایس پی ٹھٹھہ نے 157 پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بھی بند کی ہوئی ہیں تازہ منشیات سے بھری ایک کار ٹھٹھہ سے مکلی تک سی آئی اے ٹھٹھہ کو اپنی پیچھے دوڑیں لگواتی ہوئی آئی مگر کار منشیات سمیت پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئی اور سی آئی اے ٹھٹھہ پولیس واپس چلی گئی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منشیات کے فروخت میں بڑے بڑے ہاتھ بھی ملوث ہیں یاد رہے کے ٹھٹھہ میں بڑے بڑے منشیات فروشوں کو سیاسی پست پناہی حاصل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button