تھرپارکر میں مبینہ خودکشی کے3واقعات،2خواتین جاں بحق،ایک شخص بچ گیا

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)تھرپارکر ضلع میں گزشتہ روز مبینہ خودکشی کے تین واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک مرد رسی ٹوٹ جانے کے باعث بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق17سالہ مسمات حلیمہ بنت سنبھومل بھیل اسلام کوٹ کے پرگٹہ محلے کی رہائشی تھی، جس نے مبینہ طور پر اپنے گھر کے اندر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر ورثاء نے پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ کو آگاہ کیا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسرا واقعہ اسلام کوٹ تحصیل کے گاؤں وی ہنگورجا میں پیش آیا، جہاں 29 سالہ مسمات ڈھائی زوجہ موہن بھیل نے اپنے گھر میں درخت سے رسی باندھ کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ ورثاء کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو سول اسپتال اسلام کوٹ منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کی وجوہات بھی تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

تیسرا واقعہ تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں گووارن میں پیش آیا، جہاں 25 سالہ شنکر ولد رادھو میگھواڑ نے درخت سے رسی باندھ کر خودکشی کی کوشش کی۔ بعد ازاں اسے فوری طور پر THQ اسپتال اسلام کوٹ منتقل کیا گیا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اور مزید علاج کے لیے سول اسپتال مٹھی ریفر کر دیا گیا۔

 

مزید خبریں

Back to top button