منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر میں کیمپ، سوشل ورکر اتحاد بدین کے اراکین نے خون دے کر بچوں کی زندگی بچانے کا عزم دہرایا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/ پی کے)منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین میں خون عطیہ مہم سوشل ورکر اتحاد بدین کے اراکین نےرضاکارانہ خون عطیہ پیش کیا۔ سوشل ورکر اتحاد بدین کی ٹیم نے منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین میں منعقدہ خون عطیہ کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر تھیلیسیمیا سینٹر میں زیر علاج بچوں کے لیئے خون کا عطیہ پیش کیا اس موقع پر ٹیم کے اراکین نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی مدد اور ان کی زندگیوں کو بچانے کے عزم کا اعادہ کیا کیمپ کے دوران سوشل ورکر اتحاد بدین کے اراکین نے سینٹر کے بانی ڈاکٹر محمد ھارون میمن اور محکمہ صحت کی جانب سے تعینات ڈاکٹر عباس علی شاہ سمیت سینٹر کی انتظامیہ سے ملاقات میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو درپیش مسائل، خون کی مسلسل ضرورت اور سماجی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی اس موقع پر سوشل ورکر اتحاد بدین کے نمائندوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی خون عطیہ مہمات میں بھرپور حصہ لیتے رہیں گے اور ضرورت پڑنے پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے نہوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ خون عطیہ کرکے ان معصوم بچوں کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔



