رکن قومی اسمبلی سید ایازعلی شاہ کی جانب سےاوبھایو خان خشک کےاچانک انتقال پر ان کے ورثا سے تعزیت

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)رکن قومی اسمبلی ۔ سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور ممبر قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے مواصلات سید ایاز علی شاہ شیرازی سندھ کے پانی کے ماہ مرحوم اوبھایو خان خشک کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کے ورثا سے تعزیت کی اور ان کے اچانک انتقال پر گہرے غم و اندوہ کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سید ایاز علی شیرازی کا کہنا تھا کے مرحوم شاندار کردار اور بھترین طبیعت کے مالک تھے سندہ کے لئے خاص طور پانی کے معاملات کے حوالے سے ان کی جانب سے کک جانے والی خدمات ھمیشہ یاد رکھی جائیں گی

ان کا مزید کہنا تھے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اوبھایو خان خشک کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے اس موقع پر مرحوم کے بھائی ڈاکٹر یعقوب خشک سمیت مرحوم کے بیٹے اور دیگر ورثا بھی موجود تھے

مزید خبریں

Back to top button