ٹھٹھہ: سید ایاز علی شاہ شیرازی کی تعزیتی ملاقاتیں، عوامی مسائل بھی سنے

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے سیاسی اور سماجی سرگرمیاں جاری۔

قومی اسمبلی کے ممبر، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی مواصلات سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے مکلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور سرکی کے والد اور سرکی برادری سندھ کے معزز چچا محمد موسیٰ سرکی کے  انتقال پر تعزیت کی۔

انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں جگہ عطا کرنے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

اس موقع پر ٹھٹھہ کی سرکی برادری کے معزز وڈیرو حمیر سرکی، سینئر صحافی بھورو سرکی، پی یوتھ ضلع ٹھٹہ کے جنرل سیکریٹری سمیت سرکی برادری سے تعلق رکھنے والے معززین بھی موجود تھے دوسری  جانب ٹھٹھہ شہر کے آگر محلہ میں میمن برادری کے پاس پہنچ کر تعززیت کی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ رات کے اوقات میں شیرازی ھائوس مکلی پر آنے والی عوامی وفدوں سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دھانی کروائی

مزید خبریں

Back to top button