ایران، امریکا مذاکرات کی رازداری برقرار رکھنا ضروری ہے،سوئس وزارت خارجہ

سوئٹزرلینڈ(جانوڈاٹ پی کے)سوئس وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکراتی عمل کی رازداری کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
ایک بیان میں سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان برگن اسٹاک میں مذاکرات جاری ہیں۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق مذاکرات کے لیے سہولیت فراہم کر رہے ہیں۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت کے لیے پر اعتماد اور رازداری پر مبنی ماحول فراہم کرتے رہیں گے، مذاکرات کے شرکاء اور بات چیت کے مندرجات پر مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی جائیں گی۔



