سجاول میں خاندانی تنازعہ خونریز واقعے میں تبدیل، داماد نے مبینہ طور پر سسر کو قتل کر دیا

سجاول (جانوڈاٹ پی کے)سجاول کے نواحی گاؤں کارو ماچھی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاندانی تنازعے نے خونریز شکل اختیار کر لی۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر داماد نے اپنے سسر ساون ماچھی پر چاقو سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔ واقعے میں مقتول کی بیٹی فرزانہ بھی اپنے شوہر کے ساتھ شامل بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیٹی کی جانب سے والد پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جوڑے جانی اور فرزانہ کو گرفتار کر لیا ہے، تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔

مزید خبریں

Back to top button