بدین،حالات سے تنگ طالبعلم نے خودکشی کرلی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)سیرانی کے قریب گاؤں مٹھو ترک کے رہائشی نوجوان اور دسویں جماعت کے طالبعلم خادم حسین ترک نے غربت اور محرومیوں سے تنگ آکر گلے میں رسی ڈال کر خود کو پھندا دے کر خودکشی کرلی اور اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ ورثاء اور پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ غربت سے تنگ ہونا بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد والدین پر بے ہوشی کے دورے پڑتے رہے جبکہ علاقے میں سوگ کا ماحول چھا گیا۔ سیرانی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔



