تھرپارکر،دھرمانی میں گھرسے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

تھرپارکر(رپورٹ:مینڈھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے) تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی میں ایک نوجوان کی لاش واش روم سے پھندے سے لٹکی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق آج دھرمانی کالونی مٹھی کے رہائشی 25 سالہ نوجوان منیش کمار ولد کاچھبو ذات میگھواڑ نے اپنے گھر کے اندر مبینہ طور پر پھندا لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مٹھی تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال مٹھی منتقل کیا۔ جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button