امریکی میڈیا کا ایرانی جزیرے خارگ سے تیل کی ترسیل مکمل رکنے کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہُرمُز بندش سے ایرانی جزیرے خارگ سے تیل کی ترسیل مکمل رک چکی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق جزیرہ خارگ ایرانی خام تیل کی ترسیل کا سب سے بڑا مرکز ہے۔
سی این این نے لکھا ہے کہ خارگ کے تینوں آئل ٹرمینلز مکمل خالی ہوچکے ہیں، 31 جولائی سے خارگ سے کوئی جہاز یا آئل ٹینکر نہیں نکلا ہے۔
خارگ سے زیادہ تر تیل چین کو تیل سپلائی کیا جاتا ہے اور 2 ہفتوں سے وہاں سے کوئی تیل برآمد نہیں کیا گیا۔



