پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ،1500 سے زائد پوائنٹس کا بڑا جھٹکا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 68 ہزار 432 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 70 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم نئے ہفتے کے آغاز پر ہی تیزی کی جگہ شدید دباؤ غالب رہا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی ممکنہ وجوہات میں عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ اور مقامی معاشی خدشات شامل ہو سکتے ہیں، تاہم حتمی رجحان آئندہ دنوں میں واضح ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button