پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، ارکان کی اکثریت قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی حامی


اسلام آباد: (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی بڑی تعداد قائمہ کمیٹیوں میں دوبارہ شمولیت کی حامی بن گئی ہے، جس کے بعد پارٹی قیادت اور پارلیمانی ارکان کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت اور ارکان پارلیمانی پارٹیوں میں واپسی کے معاملے پر آمنے سامنے ہیں۔ متعدد ارکان کا مؤقف ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں شامل ہو کر ہی حکومت کا مؤثر احتساب کیا جا سکتا ہے۔
ارکان نے یہ بھی کہا کہ کمیٹیوں سے باہر رہنے کی صورت میں پی ٹی آئی ہاؤس بزنس کا مؤثر حصہ نہیں بن سکتی۔ دوسری جانب پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔