عامر ڈوگر نے سپیکر سے ہاتھ ملا لیا،سپیکر نے پی ٹی آئی کو مزاکرات کی دعوت دیدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوگئی، جس میں وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شریک تھے۔ملاقات میں حکومتی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دے دی، کہا پارلیمنٹ ہاؤس میں آپ کی تجویز کردہ جگہ پر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مذاکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں، مذاکرات کے حوالے سے بال پی ٹی آئی کے کورٹ میں ہے۔طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو مذاکرات کی دعوت کا ابھی تک جواب نہیں آیا، توقع ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی دعوت کو سنجیدہ لے گی۔

مزید خبریں

Back to top button