آخری خوارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گا،سپیکر سردار ایاز صادق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا آپریشن کے دوران16خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین

اسپیکر سردار ایاز صادق نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جرآت اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں قابل ستائش ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بدستور مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،آخری خوارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔سپیکر سردار ایاز صادق کی اللہ تعالی سے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا۔

مزید خبریں

Back to top button