پالیسی بدلے گی یا حکمتِ عملی؟ چین کا خوف اور معاشی تباہی،بھارت پاکستان کیساتھ بیک چینل رابطے بحال کرنے پر مجبور!

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے میں پاکستان کے کلمی کردار اور مشرقِ وسطیٰ میں بننے والے نئے اسٹریٹجک اتحاد نے مودی سرکار کو شدید بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے، جس کے بعد نئی دہلی اپنی پاکستان مخالف پالیسیوں میں خاموش تبدیلی لانے پر مجبور ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران پر سے عالمی پابندیاں ہٹنے کی صورت میں سی پیک (CPEC) کو ملنے والی غیر معمولی وسعت اور یورپ تک رسائی نے خطے میں پاکستان کی اہمیت کو بے پناہ بڑھا دیا ہے۔ اس بدلتی صورتحال میں مودی حکومت اندرونی سیاسی نقصان اور مسلم دشمنی کے بیانیے کے باعث اپنی بنیادی پالیسی تو یکسر تبدیل نہیں کر سکتی، لیکن عالمی تنہائی اور چین کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک دباؤ کے باعث پاکستان کے خلاف مزید جارحیت یا جنگی مہم جوئی سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہے۔ بھارتی معیشت اور عالمی سرمایہ کاری کو بچانے کے لیے اب نئی دہلی کی جانب سے پسِ پردہ سفارتکاری اور بیک چینل رابطوں کی بحالی کی کوششیں تیز ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ تانبے اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے بھارت کو پاکستان کے بغیر کوئی دوسرا محفوظ راستہ میسر نہیں۔ اس ڈرامائی علاقائی تبدیلی اور پاکستان کی اگلی سفارتی تیاریوں کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے سینئر صحافی امداد سومرو کا یہ وی لاگ درج ذیل لنک پر کلک کر کے مکمل دیکھیں۔

 

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button