پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونے والا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

میلبورن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونے والا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔13 سے 16 اگست تک بینڈیگو اسکواش سینٹر، میلبورن میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ثنا بہادر نے آسٹریلیا کی ریچل گرینہ کو 1-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ثنا بہادر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی سطح پر پاکستان اسکواش کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔



