بدنام زمانہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری سندھ پولیس کی کامیابی ہے، شرجیل میمن

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں مبینہ طور پر بدنام زمانہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا، جسے طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تلاش کر رہے تھے۔ حکومت نے اس کارروائی کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ملزمہ ملک بھر میں منشیات کی ایک منظم سپلائی چین چلا رہی تھی، جو نوجوان نسل کو شدید نقصان پہنچا رہی تھی۔ حکومت سندھ نے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا ہے اور مزید سخت کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے حالیہ عدالتی پیشی کے دوران پیش آنے والے واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور بتایا کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر موقع پر موجود دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

حکومت منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرے گی تاکہ معاشرے کو اس مسئلے سے پاک کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button