شکارپور میں پرانی دشمنی خونریز تصادم میں تبدیل، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

شکارپور(جانوڈاٹ پی کے)پرانی دشمنی کے باعث دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شکارپور کے علاقے پیر جلیل میں پیش آیا، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان اچانک فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد گولیوں کی زد میں آ گئے۔

واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال شکار پور منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button