این سی ایچ ڈی ٹھٹھہ اور سجاول کے اساتذہ کی بند تنخواہیں صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی کوششوں سے بحال

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع سے تعلق رکھنے والے این سی ایچ ڈی اساتذہ کی بقایا تنخواہوں کا مسئلہ شیرازی برادران کی انتھک محنت کے نتیجے میں حل ہو گیا۔ اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اساتذہ نے شیرازی ہاؤس پہنچ کر صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں لونگیوں اور اجرکوں کے تحفے پیش کیے۔
اس موقع پر این سی ایچ ڈی کی جانب سے بنائی گئی ورکنگ کمیٹی کے ارکان سید شاہ زید شاہ شیرازی، سید فراز شاہ، محمد خان ملاح، حبیب اللہ رانٹو، عبدالغفار بھنبھرو، عبدالغنی بروہی، مقصود سمون، سانوڻ برفت اور دیگر نے کہا کہ وہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے شیرازی بھائیوں، سابق ضلعی ناظم سید شفقت حسین شاہ شیرازی، صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور حاجی حنیف میمن کے تھہ دل سے شکر گزار ہیں۔ جنہوں نے ذاتی کاوشیں کر کے این سی ایچ ڈی ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے اساتذہ کی تنخواہوں کا اہم مسئلہ حل کرایا، تنخواہیں آئی ڈی کے ذریعے ٹریژری کے معرفت آن لائن کرائیں اور ان کی بجٹ بھی مختص کرائی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے دوسرے فیز کے اساتذہ کو 3 سال بعد اس عید کے موقع پر عید والی تنخواہ جاری کرائی گئی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے بہتر طریقے سے عید منائی ہے۔ اس لیے وہ شیرازی بھائیوں کے بے حد شکر گزار ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ یہ ہمارا فرض تھا جو ہم نے ادا کیا ہے، جس میں پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کا ساتھ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی اساتذہ کی تنخواہوں کے مسئلے میں بہت ساری رکاوٹیں آئیں، لیکن ہم نے ان تمام رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے بغیر کسی فرق کے این سی ایچ ڈی اساتذہ کو تنخواہیں جاری کرائیں اور ان کی بجٹ بھی مختص کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مذکورہ اساتذہ کو 55 سال میں ریٹائر ہونے کے بجائے ان کی ریٹائرمنٹ میں 7 سال اضافہ کرا کے انہیں 62 سال میں ریٹائر کرایا جائے، جس کے لیے بھی کوشیں جاری ہیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ایمانداری سے ڈیوٹیاں کریں اور بچوں کو بہتر تعلیم دے کر ان کا مستقبل سنواریں۔صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر پڑھے لکھے نوجوان کو روزگار فراہم کریں، جس کے لیے کوشیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی نے بھی اپنے دور حکومت میں اپنل حیاتی میں حد سے زیادہ لوگوں کو نوکریاں دیں، جو ایک مثال ہے۔ ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بغیر فرق کے خدمت کرتے ہوئے انہیں روزگار سمیت بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پ پ پ کی عوامی حکومت ہے، جو عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف ہونے کے ساتھ عوام کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کی حیات رہے گی، عوام کی بغیر فرق کے خدمت جاری رہے گی۔



