آپکا بہت بڑا فین ہوں،بلاول کی ننھے یوٹیوبر شیراز سے ملاقات

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف ننھے یوٹیوبر شیراز اور ان کی بہن مسکان سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری ان دنوں انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں موجود ہیں، اسی دوران انہوں نے شیراز اور مسکان سے ملاقات کی جس کے کچھ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔چیئرمین پی پی نے شیراز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘میں کراچی سے ہوں اور وہیں سے آپ کو فالو کررہا ہوں، آپ کا بہت بڑا مداح ہوں ، مجھے مل کر بے حد خوشی ہورہی ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button