رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے درگاہ حضرت شاہ نورانی پر حاضری

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے )رکن قومی اسمبلی، محکمہ فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیر مملکت اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات سید ایاز علی شاہ شیرازی نے بلوچستان کی درگاہ حضرت سخّی شاہ بلاول نورانی اور محب فقیر پر اپنے ساتھیوں سابق تعلقہ نائب ناظم انجینئر حاجی خیر محمد بروہی، سردار شاہد بروہی، میر بالاچ خان بروہی، عبدالغنی قریشی، عبدالعزیز میمن، درگاہ جھوک شریف کے گادی نشین صوفی شعب اللہ اکبر، میر ہزار خان زنئور اور دیگر کے ہمراہ پہنچ کر درگاہ پر گلاب کے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور گل نچھاور کیے۔ اس موقع پر ملک سمیت سندھ میں امن، امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

جہاں درگاہ شاہ نورانی کے چیف خلیفہ غلام حسین نے ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی اور ان کے ہمراہ آئے ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے بولان کے پہاڑوں میں صدیوں سے قائم گاؤں جنگی خان مردوئی میں مردوئی برادری کے معززین غلام محمد مردوئی، سابق نائب ناظم خان محمد مردوئی، دارو خان مردوئی اور مردوئی برادری نے ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی کا شاندار استقبال کیا۔ انہیں بلوچستان کا روایتی پٹکہ پہنایا گیا اور لونگیاں و اجرکیں اوڑھائیں گئیں۔ اسی طرح ان کے تمام ساتھیوں کو بھی لونگیوں اور اجرکوں کے تحائف پیش کیے گئے۔

اس موقع پر غلام محمد مردوئی، خان محمد مردوئی، دارو خان مردوئی اور دیگر نے سندھ سے آئے ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش نصیب لوگ ہیں جن کے پاس سید ایاز علی شاہ شیرازی جیسا عوامی لیڈر پہنچا ہے، جس کے وہ دل سے شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے بلوچستان کی مردوئی برادری کے معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو عزت اور محبت مردوئی برادری نے دی ہے، وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہی عوام کی بلا تفریق خدمت کرکے ان کے مسائل حل کرنا ہے، جس پر وہ عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دی ہوئی محبتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

اس موقع پر سابق تعلقہ نائب ناظم ٹھٹو انجینئر حاجی خیر محمد بروہی، سردار شاہد بروہی، میر بالاچ خان بروہی، درگاہ جھوک شریف کے گادی نشین صوفی شعب اللہ اکبر، سید ذوالفقار علی شاہ، میر ہزار خان زئور، عبدالعزیز میمن، عبدالغنی قریشی، سمیت مختلف علاقوں کے معززین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button