ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم کل سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی تھی، جس کے بعد دورے کی تاریخ اور شیڈول فائنل کیا گیا۔

دورے کے دوران ایران-امریکا مذاکرات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم سفارتی دورے میں عالمی امور اور خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم جمعرات کو ترکی اور بعد ازاں قطر کا بھی دورہ کریں گے، جہاں مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ خطے میں پاکستان کے سفارتی کردار اور اہم عالمی مذاکرات میں اس کی شمولیت کو مزید نمایاں کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button