وزیراعظم شہباز شریف 13 روزہ دورہ امریکا و برطانیہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف 13 روزہ دورہ امریکا اور برطانیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم کی وطن واپسی پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے مختلف ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے اہم دوطرفہ اور کثیرالجہتی ملاقاتیں بھی کیں۔
وزیراعظم نے عالمی امن، سلامتی، پائیدار ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا، جبکہ عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورہ امریکا و برطانیہ کے دوران وزیراعظم نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کے سفارتی، معاشی اور علاقائی مؤقف کو پیش کیا۔