انتظامی یونٹس کی بات 12 سال بعد سب کو سمجھ آگئی، آج پورا پاکستان اس پر بات کر رہا ہے، علی خورشیدی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے ان کی جماعت کا مؤقف 12 سال بعد سب کو سمجھ آگیا ہے اور آج پورا پاکستان انتظامی یونٹس کے قیام پر بات کر رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے قبل کراچی دنیا کے 12 ترقی یافتہ شہروں میں شامل تھا، تاہم اب کراچی کا شمار دنیا کے تیسرے بدترین شہروں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں صرف انفرااسٹرکچر ہی متاثر نہیں ہوا بلکہ معیشت سمیت دیگر شعبے بھی خراب کردیئے گئے ہیں۔ کراچی کی معیشت کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات کو بہتر بنانے اور شہری مسائل کے حل کے لیے انتظامی یونٹس کے قیام کی ضرورت پر ان کی جماعت گزشتہ 12 برس سے بات کرتی آرہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button