امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں شہباز شریف کی شرکت متوقع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) امریکا اور ایران کے درمیان مبینہ امن معاہدے کی تقریب جینیوا میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اہم بین الاقوامی تقریب اس وقت ہو رہی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو “ٹول فری” کھول دیا جائے گا جبکہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی بحری تجارت بحال ہوگی اور تیل کی ترسیل دوبارہ معمول پر آئے گی۔

بعد ازاں ایرانی حکام کی جانب سے بھی امریکا کے ساتھ امن معاہدے کی تصدیق کی گئی، جس سے خطے میں بڑی سفارتی تبدیلی کی تصدیق سامنے آئی۔

دوسری جانب پاکستان کی ممکنہ شمولیت کو خطے میں ایک اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم سرکاری سطح پر تفصیلات کا حتمی اعلان ابھی باقی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button