نارووال میں بچے نے کلاس میں فائرنگ کردی،3بچے زخمی،پرنسپل اور2بچے گرفتار

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)نارووال کے علاقے علی آباد میں نجی سکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے3بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق طالبعلم گھر سے پستول لے کر آیا، پھر شرارتیں کرتے ہوئے اس سے گولیاں چل گئیں جس کی وجہ سے 3 بچے زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے بچے کوحراست میں لے کر پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پستول بچے کے والد کا ہے،مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2بچوں اور سکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



