فاروق ستار بتائیں کراچی کو اسلحہ اور بھتہ کلچر کس نے دیا؟ شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار بتائیں کراچی کو اسلحہ، بھتہ اور بوری بند لاشوں کا کلچر کس نے دیا؟

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی، اب اپنے بچے اور دوسروں کے بچے کی سیاست نہیں چلے گی۔

انہوں نے ایم ڈی کیٹ امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے کہا کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ پیش کیے جائیں، محض الزام تراشی سے کسی بچے کی کامیابی کو مشکوک نہیں بنایا جا سکتا۔

سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ اگر تھر کا کوئی بچہ زیادہ نمبر حاصل کرتا ہے تو سوال یہ نہیں ہونا چاہیے کہ اس نے اتنے نمبر کیسے حاصل کیے، بلکہ سوال یہ ہونا چاہیے کہ سندھ کے مزید بچے زیادہ نمبر کیسے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button